پی ایس ایل سیزن 5 ، راولپنڈی میں بارش سے سٹیڈیم میں پانی کھڑا ہو گیا، میچ ہوگا یا نہیں اور موسم کیسا رہے گا؟ جانئے

پی ایس ایل سیزن 5 ، راولپنڈی میں بارش سے سٹیڈیم میں پانی کھڑا ہو گیا، میچ ہوگا ...
پی ایس ایل سیزن 5 ، راولپنڈی میں بارش سے سٹیڈیم میں پانی کھڑا ہو گیا، میچ ہوگا یا نہیں اور موسم کیسا رہے گا؟ جانئے

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملتان میں آج کراچی کنگز اور ملتان سلطانز ٹکرائیں گے لیکن راولپنڈی میں موسم خراب ہے اور ہلکی بارش کے باعث سٹیڈیم میں پانی کھڑا ہو گیاہے جہاں آج لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کھیلا جانا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے گراونڈ میں آج لاہور قلندرز اور پشاور زلمی پی ایس ایل کے 11 ویں میچ میں آنے سامنے ہو نے جارہے ہیں لیکن شائقین کرکٹ کیلئے افسردہ خبر یہ ہے کہ راولپنڈی میں وقفے وقفے سے جاری رہنے والی بارش کے باعث سٹیڈیم میں پانی کھڑا ہو گیاہے تاہم پچ کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں اور نکاسی آب کیلئے ٹمیں متحرک ہو گئیں ہیں ۔

نجی ٹی وی ” جی این “ نیوز کے مطابق گراونڈ اور پچ کی کنڈیشن دیکھ کر ہی آج کے میچ کے کھیلے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا جبکہ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ راولپنڈی میں آج سارا دن بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ لاہور میں بھی چلنے والی ٹھنڈی ہواﺅں نے موسم ایک مرتبہ پھر سے خوشگوار کر دیا ہے اور شہری موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے پکوڑے اور سموسوں کا اہتمام کرتے دکھائی دے رہے ہیں ۔

ملتان میں آج کراچی کنگز اور ملتان سلطان آمنے سامنے آئیں گے اور دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دوپہر دو بجے شروع ہو گا جس میں بس کچھ ہی وقت باقی ہے اور تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں جبکہ شائقین کرکٹ نے بھی سٹیڈیم کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے ۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update