سندھ ہائیکورٹ کاصوبائی حکومت کو کینسر میں مبتلا خاتون کا علاج مفت کرانے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ کاصوبائی حکومت کو کینسر میں مبتلا خاتون کا علاج مفت کرانے کا ...
سندھ ہائیکورٹ کاصوبائی حکومت کو کینسر میں مبتلا خاتون کا علاج مفت کرانے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے کینسر میں مبتلا خاتون کا علاج مفت کرانے کا حکم دیدیا،عدالت نے حکم دیا ہے کہ علاج کے اخراجات حکومت سندھ برداشت کرے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں گٹکا ،مین پوری اورماوا سمیت دیگر جان لیوا شیا کی خرید و فروخت کے کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے کینسر میں مبتلا خاتون صنوبرکا علاج مفت کرانے کا حکم دیدیا،جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ علاج کے اخراجات حکومت سندھ برداشت کرے ، اگرشکایت آئی خاتون سے پیسے لئے گئے ہیں تو سخت کارروائی ہو گی ،عدالت نے آئی جی سندھ اورہوم سیکرٹری کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت10 مارچ تک ملتوی کردی۔