" اگر ماسک مہنگا ہوگیا تو گھبرانے والی بات نہیں، میں نے ایک ویڈیو ڈالی ہے جس میں۔۔ ۔"صدر پاکستان نے بھی اعلان کردیا
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے طبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس سے احتیاطی تدابیر کیلئے عوام میں آگاہی کی ضرورت ہے،اگرماسک مہنگے ہو گئے ہیں تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ،میں نے ٹیشو سے ماسک بنانے کی ویڈیو ٹوئٹر پر ڈالی ہے ۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے پشاور میں طبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 51 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس پھیل چکا ہے ،پاکستان میں بھی پھیلنے کا امکان ہے،عوام احتیاطی تدابیر استعمال کریں ۔
صدرعارف علوی نے کہاکہ احتیاطی تدابیر کیلئے عوام میں آگاہی کی ضرورت ہے،ان کا کہناتھا کہ وائرس زیادہ پھیل گیاتو حج بھی متاثر ہو سکتا ہے ۔
احتیاطی تدابیر برائے کورونا وائرس: یہ رہنمائی کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے وزارت صحت کی جانب سے جاری کی گئی ہے. اپنے ہاتھ بار بار دھونا اور چھینک آنے کی صورت میں اپنا منہ اور ناک ڈھانپنا انتہائی ضروری ہے. سب کو ان چھوٹی مگر اہم تدابیر پر عمل کرنے کی تلقین کریں۔ pic.twitter.com/pwHZ72QAjP
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) February 27, 2020
صدر مملکت نے کہا کہ اگرماسک مہنگے ہو گئے ہیں تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ،میں نے ٹیشو سے ماسک بنانے کی ویڈیو ٹوئٹر پر ڈالی ہے ۔