کرپشن پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا،پاکستانیوں کا لوٹا گیا پیسہ باہر سے واپس لائیں گے ،وزیراعظم عمران خان کی وفاقی وزیر قانون کو قانونی پیچیدگیاں دور کرنےکی ہدایت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا،پاکستانیوں کا لوٹا گیا پیسہ باہر سے واپس لائیں گے ،قانونی پیچیدگیوں کو فوری دور کیا جائے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیر قانون فروغ نسیم نے وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی،اہم ملاقات میں کرپشن اورمنی لانڈرنگ کے حوالے سے گفتگوہوئی،وزیر قانون فروغ نسیم نے پاکستان اوربیرون ملک کیسز سے متعلق رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی۔
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر قانون کو ہدایت کی کہ کتناپیسہ باہر ہے ،کیسے لا سکتے ہیں، طریقہ کار وضع کریں ،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پیچیدہ مسائل آپ کے علاوہ کوئی نہیں حل کر سکتا ،میں اور میری حکومت آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا،پاکستانیوں کا لوٹا گیا پیسہ باہر سے واپس لائیں گے ،قانونی پیچیدگیوں کو فوری دور کیا جائے ۔