کرونا وائرس کا خطرہ، شنیرا اکرم نے پاکستانیوں کے نام پیغام جاری کردیا
کراچی (ویب ڈیسک) وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم نے تمام پاکستانیوں کو صاف ستھرا رہنے کی تلقین کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شنیرا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ چونکہ کراچی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے تو اس سے بچاﺅ کا سب سے آسان طریقہ صفائی ہے جسے برقرار رکھنا ضروری ہے۔
انہوں نے لکھا کہ اپنی قوت مدافعت کو بہتر کرکے اور صحت مند طرز زندگی اپنا کر اور زیادہ سے زیادہ ہاتھ دھو کر ہم کسی بھی بیماری کو شکست دے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں کورونا وائرس کے ایک ساتھ دو کیس سامنے آئے تھے۔وفاقی مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ اشخاص کراچی اور اسلام آباد کے ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔
جان لیوا کورونا وائرس سے چین میں ہلاک افراد کی تعداد 2715 ہو گئی ہے، چین کےبعد وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ایران میں ہوئی ہیں جہاں مرنےوالوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔