خود کو نیب کا ڈی جی ظاہر کرنے والا شخص گرفتار
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)خود کو نیب کا ڈی جی ظاہر کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔
نیب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ ملزم ندیم کو چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی ہدایت پر گرفتار کیا گیاہے اور اس اب پولیس کی تحویل میں دے دیا گیاہے ۔نیب کا کہناتھا کہ دو سال کے دوران نو جعلی افسران پکڑے گئے ہیں ، کوئی جعلی افسر بن کر فون کرتا ہے تو فوری طور پر اطلاع دیں ، چیئرمین نیب نے افسران کو ٹیلیفون پر ملزمان سے بات کرنے سے منع کررکھا ہے ۔