15 لاکھ روپے دے کر رہائی پانیوالا شہری دوبارہ گرفتار، لیکن اب کیا مطالبہ کیا گیا؟
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لا ہو رپولیس کے شیر جوانوں کا ایک اور کارنامہ، نو سرباز گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرکے پندرہ لاکھ روپے رشوت لے کر چھوڑ دیا چھوڑ جانے والے ملزم کو دوبارہ گرفتار کرکے 20 لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کیا دوبارہ رشوت نہ دی گئی تو پہلے سے درج 40 سے زائد مقدمات میں ملوث کردیا،آئی جی پنجاب نے لواحقین کی درخواست پر انکوائری کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق معصوم شہریوں کے ساتھ نوسر بازی کے ذریعے بھاری رقم لوٹنے والے گروہ کے سرغنہ گلزار کو تھانہ ہربنس پورہ کی پولیس نے دو ماہ قبل گرفتار کیا ٹرینی سب انسپکٹر شاہ زیب اے ایس آئی غلام مصطفی کانسٹیبل غلام مصطفیٰ اور دیگر اہلکاروں نے ملزموں سے سازباز کرکے پندرہ لاکھ روپے رشوت وصول کی اور گروہ کے سرغنہ گلزار کو چھوڑ دیا جبکہ دیگر ارکان پر معمولی نوعیت کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے رشوت وصول کرنے والے ٹی ایس آئی شازیب کا کچھ عرصہ قبل تبادلہ تھانہ نواب ٹاون میں ہوگیا اور ایک مرتبہ پھر کانسٹیبل غلام مصطفی اور ٹرین شازیب نے دیگر اہلکاروں کے ساتھ مل کر گلزار کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔