شکست سے دوچار لاہور قلندرز کو ایک اور زور دار جھٹکا لگ گیا ، اہم ترین باولر ٹیم سے باہر ہو گیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث روف انجری کا شکار ہوکر ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ لاہور قلندرز نے اب تک ایونٹ میں دو میچز کھیلے ہیں اور دونوں میں ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اور لاہور قلندرز کی انتظامیہ کے مطابق حارث روف ایڑھی میں انجری کی وجہ سے 2 سے 3 میچز کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے اور ان کی جگہ سلمان ارشاد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔حارث رو¿ف اسلام آباد یونائٹیڈ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے بعد سے اپنے دائیں پاو¿ں کی ایڑھی میں درد محسوس کر رہے تھے لیکن ایم آر آئی اور سٹی اسکین میں کسی قسم کے فریکچر کی نشاندہی نہیں ہوئی تاہم ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔
حارث رو¿ف کی جگہ کھیلنے والے سلمان ارشاد اس سے قبل پی ایس ایل 2018 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کر چکے ہیں اور انہوں نے ایونٹ میں 3 میچز کھیلے تھے۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز اب تک 2 میچز کھیل چکی ہے اور دونوں میں ہی اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ راولپنڈی کے سٹیڈیم میں آج لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ ہوگا ۔