پنجاب یونیورسٹی میں دو طلبا تنظیموں کے درمیان جھگڑے میں کئی طالب علم اور گارڈز زخمی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب یونیورسٹی میں دو طلبا تنظیموں کے درمیان جھگڑے میں کئی طالب علم اور گارڈز زخمی ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی ذرائع کے مطابق جھگڑا یونیورسٹی کے شعبہ جینڈر اسٹڈیز میں ہوا تاہم تصادم کی وجہ کا تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ جھگڑے میں 4 طلبا اور یونیورسٹی کے 6 گارڈز زخمی ہوئے جنھیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
طلبا تنظیموں میں جھگڑے کے بعد پولیس کی بھاری نفری یونیورسٹی پہنچ گئی جب کہ ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ حالات اب کنٹرول میں ہیں۔