’بی آر ٹی منصوبہ مکمل کرنے میں زیادہ سے زیادہ ٹائم لگنا چاہیے کیونکہ ۔۔۔‘ فواد چوہدری نے ناقدین کو جواب دے دیا
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ بی آر ٹی پشاور منصوبہ تسلی سے مکمل کیا جائے اور اس میں جلد بازی سے کام نہ لیا جائے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے بی آر ٹی منصوبے کا آنکھوں دیکھا احوال بیان کیا۔ انہوں نے لکھا پشاور میں بی آر ٹی منصوبے کا روٹ دیکھا، اتنا بڑا پراجیکٹ کہ پورا پشاور اس منصوبے سے فائدہ اٹھائے گا، حیران ہوں لوگوں نے منصوبہ دیکھے بغیر کیسی کیسی کہانیاں گھڑیں، حکومت کو چاہئے اپنا وقت لیں اور دباؤ میں نہ آئیں جب منصوبہ مکمل سامنے آئے گا تو پراپیگنڈہ کرنیوالے چھپتے پھریں گے۔
خیال رہے کہ 2017 میں شروع ہونے والا بی آر ٹی منصوبہ تاحال زیر تعمیر ہے جس کے باعث تحریک انصاف کی حکومت کو کڑی تنقید کا سامنا ہے، حکومتی سطح پر کئی بار منصوبے کی تکمیل کے بارے میں ڈیڈ لائنز دی جاچکی ہیں جن میں گاہے توسیع کی جاتی رہتی ہے۔