”نواز شریف کا رانا فواد کو مہنگے کھلاڑی خریدنے کے بجائے امپائر خریدنے کا مشورہ “
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز نے شکست کی روائت برقرار رکھی ہوئی ہے جس کی وجہ سے لاہور قلندرز کے فینز افسردہ ہیں جبکہ سوشل میڈ یا پر لاہور قلندرز کو طنز و مزاح کا نشانہ بھی بنا یا جا رہا ہے ۔اب عامر لیاقت نے بھی اس حوالے سے نرالے انداز میں تنقید کی ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا ہے” پاکستان سپر لیگ ،نواز شریف کا رانا فواد کو مہنگے کھلاڑی خریدنے کے بجائے امپائر خریدنے کا مشورہ،زرداری صاحب نے کراچی کنگز کو پھر سے تجویز دی کہ اتنے میچز کھیلنے کے بجائے ٹرافی چوری کیوں نہیں کرلیتے،سب ذرائع نے بتایا ہے مجھے نہیں پتہ بھئی“۔واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے ابھی تک ٹورنا منٹ میں دو میچز کھیلیں ہیں جن میں انہیں شکست ہوئی ہے ۔اس وقت لاہور قلندرز -1پوائنٹ کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں سب سے پیچھے ہے ۔