کرونا وائرس،مفتی منیب الرحمان نے قوم سے بڑی اپیل کردی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ممتاز عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس عالمی وبا کی شکل میں سامنے آیا ہے، تاجر برادری ایسے حالات میں ضرورت کی اشیا کی قیمتیں نہ بڑھائیں۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم سے اپیل ہے اس وبا سے متعلق افواہیں نہ پھیلائیں جائیں۔نجی نیوز چینل اے آر وائی کے مارننگ شو میں مفتی منیب الرحمان نے ایک حدیث بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب مہلک وبا آئے تو جو جہاں ہے وہیں رہے، اسلام نے بھی ایسی صورت حال میں احتیاطی تدابیر اپنانے کا حکم دیا ہے۔عالم دین کا کہنا تھا کہ شہریوں کو اس موقع پر مختلف اوہام کا شکار نہیں ہونا چاہیے، میڈیا بھی اس حوالے سے افواہوں کے خاتمے میں کردار ادا کرے۔