پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا میچ منسوخ ہونے کا خطرہ مگر کیوں؟ شائقین کیلئے افسوسناک خبر آ گئی

پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا میچ منسوخ ہونے کا خطرہ مگر کیوں؟ شائقین کیلئے ...
پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا میچ منسوخ ہونے کا خطرہ مگر کیوں؟ شائقین کیلئے افسوسناک خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں آج دوسرا میچ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے تاہم یہ میچ بارش کے باعث منسوخ ہونے کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کامیلہ ملتان اور راولپنڈی میں سج چکا ہے اور آج ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پہلا میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جا رہا ہے جبکہ دوسرا میچ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شیڈول ہے جو رات آٹھ بجے شروع ہو گا۔
راولپنڈی میں گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان میچ منسوخ ہونے کا خدشہ ہے جس کے باعث ناصرف شائقین کرکٹ تشویش میں مبتلا ہیں بلکہ لاہور قلندرز کی ٹیم بھی پریشان ہے جو ٹورنامنٹ میں تاحال پہلی فتح کی تلاش میں ہے۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -