علی ظفر پی ایس ایل کا گانا کب ریلیز کر رہے ہیں؟ تاریخ جان کر آپ کی بھی خوشی کی انتہاءنہ رہے

علی ظفر پی ایس ایل کا گانا کب ریلیز کر رہے ہیں؟ تاریخ جان کر آپ کی بھی خوشی کی ...
علی ظفر پی ایس ایل کا گانا کب ریلیز کر رہے ہیں؟ تاریخ جان کر آپ کی بھی خوشی کی انتہاءنہ رہے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آفیشل نغمے پر تنقید اور شائقین کی پرزور فرمائش پر علی ظفر نے گانا تیار کر لیا ہے جسے اتوار کو ریلیز کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق علی ظفر نے اپنے نئے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ انہیں ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کی جانب سے پی ایس ایل کے گانے کی ویڈیو کیلئے ڈانس پر مبنی کلپس بھیجے گئے ہیں جس پر وہ بہت زیادہ متاثر اور مشکور ہیں اور گانے کی ویڈیو کو حتمی شکل دینے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ویڈیو ایڈیٹرز بیٹھ چکے ہیں اور اپنا کام کر رہے ہیں اور ہماری پوری کوشش ہے کہ اس گانے کو اتوار کی شام ریلیز کر دیا جائے اور امید ہے کہ شائقین اسے بے حد پسند کریں گے۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update /تفریح