حرم شریف اور مسجد نبوی ﷺکا فرش روزانہ کتنی مرتبہ دھویا جاتا ہے ؟زائرین کی سلامتی کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

حرم شریف اور مسجد نبوی ﷺکا فرش روزانہ کتنی مرتبہ دھویا جاتا ہے ؟زائرین کی ...
حرم شریف اور مسجد نبوی ﷺکا فرش روزانہ کتنی مرتبہ دھویا جاتا ہے ؟زائرین کی سلامتی کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

  



ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی حکومت نے حرم شریف اور مسجد نبویﷺمیں نے والے زائرین کی صحت و سلامتی کے لیے خصوصی انتظامات کر رکھے ہیں اور ان مقدس جگہوں کی صفائی کے لیے انتہائی سخت اصول اپنائے جاتے ہیں ۔نجی نیوز اے آر وائی کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ حرم شریف اور مسجد نبوی ﷺ کے زائرین کی سلامتی کے لیے روزانہ چار مرتبہ فرش کودھویا جاتا ہے جبکہ 13 ہزار 500 قالین روزانہ تبدیل کر دیے جاتے ہیں۔ جن قالینوں پر نماز پڑھی جاتی ہے انہیں روزانہ کی بنیاد پر خصوصی آلات کے ذریعہ صاف کیا جاتا ہے، پھر انہیں جراثیم سے پاک کیا جاتا ہے۔حرم شریف میں قالینوں کے شعبے کے سربراہ جابر بن احمد ودعانی نے کہا ہے کہ حرم مکی میں بچھائے جانے والے تمام قالین صرف ایک دن استعمال کیے جاتے ہیں۔ان کے مطابق ان قالینوں کو روزانہ صاف کیا جاتا ہے اور انتہائی جدید آلات کی مدد سے جراثیم سے پاک کیا جاتا ہے، علاوہ ازیں حرم کے جن مقامات میں قالین نہیں بچھے وہاں روزانہ چار مرتبہ جراثیم کش مواد سے صفائی کی جاتی ہے۔

مزید : عرب دنیا