کرونا وائرس کی وجہ سے مہنگا ہونے والا سونا یکدم سستا ہوگیا

کرونا وائرس کی وجہ سے مہنگا ہونے والا سونا یکدم سستا ہوگیا
کرونا وائرس کی وجہ سے مہنگا ہونے والا سونا یکدم سستا ہوگیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کی وجہ سے مہنگا ہونے والا سونا اب سستا ہونا شروع ہوگیا ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں واضح کمی آئی ہے جس کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا ہوگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 18 ڈالر کی کمی آئی ہے جس کے بعد فی اونس سونا ایک ہزار 631 ڈالر کا ہوگیا ہے۔ بین الاقوامی صرافہ بازار نے پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کو متاثر کیا ہے اور یہاں فی تولہ سونا 650 روپے سستا ہو کر 93 ہزار 850 روپے کا ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 10 گرام سونے کی قیمت 556 روپے کی کمی کے ساتھ 80 ہزار 461 روپے ہوئی ہے جبکہ چاندی کی قیمت 10 روپے کی کمی کے ساتھ ایک ہزار 50 روپے تولہ ہوگئی ہے۔

مزید : بزنس