صومالیہ نے کینیا پر خطرناک ترین الزام لگادیا، بڑا خطرہ پیدا ہو گیا

صومالیہ نے کینیا پر خطرناک ترین الزام لگادیا، بڑا خطرہ پیدا ہو گیا
صومالیہ نے کینیا پر خطرناک ترین الزام لگادیا، بڑا خطرہ پیدا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

موغادیشو(ڈیلی پاکستان آن لائن)صومالیہ نے کینیا سے اس کے داخلی امور میں مداخلت اور مشترکہ سرحد کے ساتھ دخل اندازی بند کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

غیر ملکی میڈیا  کے مطابق صومالیہ کی وزارت خارجہ امور وبین الاقوامی تعاون نےجاری ایک بیان میں کہا کہ سرحدی علاقوں میں کینیا کی مداخلت سے جمہوریہ صومالیہ کااستحکام اور خودمختاری مجروح ہوتی ہے۔صومالیہ نے کہا کہ وہ صومالیہ میں افریقی یونین مشن(اے ایم آئی ایس او ایم)کی زیر قیادت تمام مجاز کارروائیوں کی حمایت کرتا ہے لیکن کسی ملک کی جانب سے اپنی خودمختاری میں مداخلت یا داخل اندازی کو برداشت نہیں کرے گا۔

بیان میں کہاگیا ہے کہ ہم کسی بھی وقت فوجی تعاون کے لئے ایم آئی ایس او ایم میں شریک ممالک میں کسی ملک کو اس کے مینڈیٹ سے تجاوز،اس کی رکنیت کی خلاف ورزی اور میزبان ملک کے داخلی امور میں مداخلت کو برداشت نہیں کریں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صومالیہ کی وفاقی حکومت نے دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات اور دونوں حکومتوں اور شہریوں کے درمیان دیرینہ اقتصادی، سلامتی اور سیاسی تعاون کے لئے خطرہ کا باعث بننے والے ان تمام اقدامات سے تحفظ کے لئے کینیا حکومت کا بے فائدہ انتظار کیا ہے۔