اور اب ایک کتا بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگیا
ہانگ کانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) جانوروں سے پھیلنے والے خوفناک کورونا وائرس سے پہلے جانور کے متاثر ہونے کی خبر آ گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ ایک کتا ہے جس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ کتا ہانگ کانگ کی ایک کاروباری خاتون کا ہے جس کی طبیعت خراب ہونے پر خاتون اسے ویٹرنری ڈاکٹر کے پاس لے گئی جس نے شک کی بنیاد پر کتے کے ٹیسٹ کروائے اور ان میں انکشاف ہوا کہ کتے کو بھی کورونا وائرس لاحق ہو چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس کتے کی مالک کا نام وونی چو ہاﺅ ژی ہے جس کا کہنا تھا کہ کتے کو سانس میں مسئلہ آ رہا تھا جس پر میںاسے ہسپتال لے کر گئی۔ جب اس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی کتے کو مقامی انتظامیہ نے اپنی تحویل میں لے لیا اور اب اسے ’طبی قید‘ میں رکھا جا رہا ہے ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ کتے کو 14دن تک تنہائی میںرکھیں گی اور صحت مند ہونے کے بعد اسے میرے حوالے کر دیا جائے گا۔