اپنی آنکھیں رنگوانے کی خواہشمند خاتون اس خواہش میں بینائی سے بھی ہاتھ دھو بیٹھی

اپنی آنکھیں رنگوانے کی خواہشمند خاتون اس خواہش میں بینائی سے بھی ہاتھ دھو ...
اپنی آنکھیں رنگوانے کی خواہشمند خاتون اس خواہش میں بینائی سے بھی ہاتھ دھو بیٹھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وارسا(مانیٹرنگ ڈیسک) پولینڈ میں ایک لڑکی اپنی آنکھیں رنگوانے کے چکر میں بینائی سے ہی ہاتھ دھو بیٹھی۔ میل آن لائن کے مطابق پولینڈ کے شہر روکلا کی رہائشی اس 25سالہ لڑکی کا نام الیگزینڈرا سیدوسکا ہے جس کی آنکھیں بھورے رنگ کی تھی تاہم وہ انہیں سیاہ کروانا چاہتی تھی۔ چنانچہ وہ ایک ٹیٹو بنانے والے کے پاس چلی گئی جس نے ٹیٹو کی سیاہی سے اس کی آنکھیں سیاہ کرنے کی کوشش کی مگر اس کیمیکل کی وجہ سے الیگزینڈرا کی بینائی جاتی رہی۔
الیگزینڈرا جو ایک ماڈل تھی اور معروف پاپ سنگر پوپیک کی آنکھوں کی سیاہ رنگت سے متاثر تھی۔ اس کا کہنا تھا کہ آنکھوں کی رنگت سیاہ کروانے کے بعد میری آنکھوں میں شدید درد رہنے لگا او راگلے دو روز میں بینائی ختم ہونی شروع ہو گئی جو آہستہ آہستہ بالکل ختم ہو گئی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آنکھوں نقصان بہت زیادہ پہنچ چکا ہے اور اب بینائی واپس آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔رپورٹ کے مطابق الیگزینڈرا نے اس ٹیٹو بنانے والے کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا جسے پولیس نے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا ہے جہاں سے اسے ممکنہ طور پر تین سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -