خاتون کا بوائے فرینڈ پہلے سے کسی کا منگیتر نکلا، تو بدلہ لینے کے لیے اپنے جسم پر 17 لاکھ روپے لگا دئیے

خاتون کا بوائے فرینڈ پہلے سے کسی کا منگیتر نکلا، تو بدلہ لینے کے لیے اپنے جسم ...
خاتون کا بوائے فرینڈ پہلے سے کسی کا منگیتر نکلا، تو بدلہ لینے کے لیے اپنے جسم پر 17 لاکھ روپے لگا دئیے

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)محبت میں جب کوئی دھوکہ دے جائے تو گاہے دوسرا فریق بدلہ لینے کا سوچتا تو ہے مگر کوئی اس حد تک کبھی نہ جاتا ہو گا جس حد تک یہ امریکی خاتون چلی گئی۔ میل آن لائن کے مطابق لاس ویگاس کی رہائشی اس 54سالہ جو این مونز نامی خاتون کو جب اس کے منگیتر نے دھوکا دیا تو اس نے اپنی خوبصورتی میں اضافے کے لیے 17لاکھ روپے خرچ کر ڈالے، تاکہ وہ شخص جب اسے دیکھے تو جلتا پھرے اور یوں وہ اس سے بدلہ لے سکے۔

جواین کا کہنا تھا کہ ”میرا اس شخص سے 18ماہ تعلق رہا۔ ہم نے تین ماہ قبل منگنی کی تھی لیکن پھر مجھے معلوم ہوا کہ مجھ سے پہلے وہ کسی اور لڑکی کا منگیتر بھی تھا اور وہ منگنی بھی تاحال برقرار تھی۔ وہ اس سے ملتا بھی رہتا تھا۔ اس پر میں نے اس سے بدلہ لینے کی ٹھان لی۔“ رپورٹ کے مطابق جواین نے اپنے چہرے کے عوارض اور جسم کے دیگر حصوں کی پلاسٹک سرجری کروانے پر 10ہزار 700ڈالر (تقریباً 17لاکھ روپے)خرچ کیے۔ اس کے کئی آپریشنز ہوئے اور وہ یکسر مختلف خاتون بن گئی۔ یہی نہیں بلکہ اس نے اپنے وزن میں بھی 15کلوگرام سے زائد کمی کی۔ یہ سب کرنے کے بعد جواین پہلے سے کہیں زیادہ خوبصورت ہو گئی اور اب یقینا اس کا بے وفا منگیتر اسے دیکھے گا تو پچھتائے گا ضرور۔

مزید : ڈیلی بائیٹس