’پاکستان یہ کام نہ کرتا تو افغان امن معاہدہ نہ ہوتا‘ جہانگیر ترین بھی بول پڑے

’پاکستان یہ کام نہ کرتا تو افغان امن معاہدہ نہ ہوتا‘ جہانگیر ترین بھی بول ...
’پاکستان یہ کام نہ کرتا تو افغان امن معاہدہ نہ ہوتا‘ جہانگیر ترین بھی بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لودھراں (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ افغان امن معاہدہ پاکستان کی کوششوں کی بدولت ممکن ہوا ہے، اگر پاکستان کوشش نہ کرتا تو امن معاہدہ ممکن نہیں تھا، پاکستان کا اس معاہدے میں کلیدی کردار ہے، افغانستان میں امن کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ اپوزیشن چور راستے تلاش کرنا چھوڑ دے اور 5 سال تک انتظار کرے، ہم کارکردگی کی بنا پر اگلا الیکشن لڑیں گے، نیب آزاد ادارہ ہے جس میں حکومت کی مداخلت نہیں ہے ، وہ اپنے فیصلے خود کرتا ہے۔
صوبہ جنوبی پنجاب کے حوالے سے جہانگیر ترین نے مطالبہ کیا کہ پنجاب کابینہ جلد فیصلہ کرے کہ سیکرٹریٹ کہاں بنانا ہے، جب تک جنوبی پنجاب صوبہ نہیں بنے گا تب تک خطے کی ترقی نہیں ہوگی، جنوبی پنجاب کی محرومیاں 40 سال پر محیط ہیں جنہیں جلد از جلد ختم کرنا ہوگا۔