دو روز قبل ملتان سٹیڈیم میں جہانگیر ترین کے خلاف کیا نعرے لگے ؟مشاہد اللہ نے بتا دیا

دو روز قبل ملتان سٹیڈیم میں جہانگیر ترین کے خلاف کیا نعرے لگے ؟مشاہد اللہ نے ...
دو روز قبل ملتان سٹیڈیم میں جہانگیر ترین کے خلاف کیا نعرے لگے ؟مشاہد اللہ نے بتا دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ پرسوں ملتان اسٹیڈیم میں چینی چور کے نعرے لگے، نعرے اس شخص کے خلاف لگے جو جہاز میں بندے بھر بھر کر لاتا اور سلیکٹ کراتا تھا، مہنگائی کے مارے عوام کی آس ٹوٹ رہی ہے مگر حکومت کے کان پر جوں نہیں رینگ رہی۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق انہوں نے آٹے اور چینی بحران پر ایف آئی اے رپورٹ سینیٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ مشاہد اللہ خان کا چینی بحران پر کہنا تھا کہ حکومت نے چینی کی قیمت میں اضافے کی تحقیقات کرانے کی یقین دہانی کرائی، ایف آئی اے کو تحقیقاتی رپورٹ پر 20 سوال دینے کا مطلب یہی ہے کہ آپ تحقیقات نہیں چاہتے اور آپ چند لوگوں کو بچانا چاہتے ہیں، چینی بحران کی رپورٹ آپ ایوان میں کیوں پیش نہیں کرتے؟، چینی بحران پر رپورٹ ایوان میں پیش کی جانی چاہیے اور جن لوگوں نے مہنگائی کی انہیں سزا ملنی چاہیے۔

مزید : قومی