’میرے نواز شریف کو لادو ‘کارڈیالوجی ہسپتال میں داخل خاتون کی ویڈیو وائرل ، نواز شریف اور مریم نواز نے شاندار تحفہ بھیج دیا

’میرے نواز شریف کو لادو ‘کارڈیالوجی ہسپتال میں داخل خاتون کی ویڈیو وائرل ، ...
’میرے نواز شریف کو لادو ‘کارڈیالوجی ہسپتال میں داخل خاتون کی ویڈیو وائرل ، نواز شریف اور مریم نواز نے شاندار تحفہ بھیج دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب انسٹیوٹ  آف  کارڈیالوجی ہسپتال میں داخل ن لیگی خاتون ورکر کی ویڈیو وائرل ہوئی تو نواز شریف اور مریم نواز نے ان کیلئے تحفہ بھیج دیا۔

مریم نواز کے سیاسی سیکرٹری ذیشان ملک کی جانب سے ایک بزرگ خاتون کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ہے جس کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کارڈیالوجی ہسپتال میں کسی کی تیمار داری کرنے پہنچے تو وہاں ایک مریض خاتون نے انہیں آواز دے کر بلایا اور رو کر دعائیں دینے لگی ، وہاں موجود ڈاکٹرز کی آنکھیں بھی نم ہوگئیں۔

معمر خاتون نے ایاز صادق سے کہا ’میرے نوازشریف کو لادو، میں پانچ وقت ان کے لیے دعا کرتی ہوں خدا میری زندگی میں نوازشریف کو دوبارہ وزیراعظم بنائے۔‘

خاتون کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے خاتون کیلئے پھلوں اور پھولوں کے تحائف بھجوائے گئے ۔ لیگی رہنماؤں نے ان کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور