حکومت نے نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا

حکومت نے نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا
حکومت نے نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لیے پنجاب حکومت نے وفاق کو مراسلہ لکھ دیاجس میں کہا گیا ہے کہ مجرم نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہیں۔ نوازشریف سزا پوری کرنے کے لیے خود کو قانون کے حوالے کریں۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کو لکھے گئے مراسلے میں پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ نوازشریف پر وزیراعلیٰ پنجاب نے وزرا اور افسران کی کمیٹی بنائی، اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے نوازشریف کے معاملے پر 3 اجلاس کیے، کمیٹی میں عطاتارڑ نے نوازشریف کی نمائندگی کی،ڈاکٹرعدنان کو بذریعہ اسکائپ شامل کیا گیا، کمیٹی اجلاس میں نوازشریف کے نمائندوں سے رپورٹس مانگی گئیں، دونوں نمائندوں نے مطلوبہ رپورٹس کے بجائے پرانی رپورٹس پر اکتفا کا کہا، وہ رپورٹ نہیں دی گئی جس سے ثابت ہو نوازشریف ہسپتال میں داخل ہیں۔

مزید : قومی