لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ ہو گا یا نہیں؟ پی سی بی نے اعلان کر دیا

لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ ہو گا یا نہیں؟ پی سی بی نے اعلان کر دیا
لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ ہو گا یا نہیں؟ پی سی بی نے اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے اور اس وجہ سے میچ بھی تاخیر سے شروع ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جو شام کے وقت کچھ دیر کیلئے تھم گیا تاہم ٹاس ہونے میں صرف آدھ گھنٹہ قبل یعنی سات بجے دوبارہ تیز بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے باعث ٹاس بھی تاخیر کا شکار ہے اور امپائرز 8 بج کر 15 منٹ پر گراﺅنڈ کا جائزہ لینے کے بعد ٹاس سے متعلق فیصلہ کریں گے جبکہ گراﺅنڈ کو خشک کرنے کیلئے کوششیں بھی جاری ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ چونکہ بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہوا ہے اس لئے میچ بھی تاخیر کا شکار ہو گا البتہ پوری کوشش ہے کہ بارش رکنے کی صورت میں میچ کرایا جائے تاکہ سٹیڈیم میں آنے والے شائقین کیساتھ ساتھ ٹی وی سکرینز کے سامنے بیٹھے شائقین بھی کرکٹ ایکشن سے لطف اندوز ہو سکیں۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -