ہوم گراؤنڈ پرملتان سلطانز کی دوسری جیت، شائقین کا جشن،ڈھول کی تھاپ پر رقص،جہانگیرترین کی مبارکباد
ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہوم گراؤنڈ پرملتان سلطانز کی دوسری جیت،فینزکا جشن،بھنگڑے ڈالے گئے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا گیا۔
پی ایس ایل سیزن فائیو کا دسواں میچ بھی ملتان کی میزبانی میں ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہوا جس میں جنوبی پنجاب بھر سے ہزاروں شائقین کرکٹ نے شرکت کی،صوبائی وزیر ڈاکٹراخترملک،چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامرڈوگر،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مخدوم زین قریشی،ڈپٹی کمشنرملتان عامرڈوگر نے بھی شائقین کرکٹ کے ہمراہ نیوکرکٹ سٹیڈیم میں میچ دیکھا اور ملتان سلطانز کی جیت پروکٹری کا نشان بنایا۔ہوم گراؤنڈ پرملتان سلطانزکی دوسری جیت نے شائقین کرکٹ کے جوش وخروش کو اوربڑھادیاہے،ہوم گراؤنڈ پرملتان سلطانز کی مسلسل دوسری جیت پرفینزنے خوب جشن منایا،بھنگڑے ڈالے گئے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا ۔
دوسری طرف پی ٹی آئی رہنما جہانگیرترین نے ملتان سلطانز کی ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور ملتان سلطانز کے فینز کو بھی ٹیم کو بھرپورسپورٹ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے،واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن فائیو کہ 8ویں میچ میں بھی میزبان ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو ہرایا تھا،آج (ہفتہ)29فروری کو ملتان کی میزبانی میں ملتان سلطانزکا کوئٹہ گلیڈی ائیٹرسے ٹاکرا ہوگا۔