کلیم امام کی چھٹی، نیا آئی جی سندھ تعینات کردیا گیا

کلیم امام کی چھٹی، نیا آئی جی سندھ تعینات کردیا گیا
کلیم امام کی چھٹی، نیا آئی جی سندھ تعینات کردیا گیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے آئی جی ریلوے مشتاق مہر کو آئی جی سندھ بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

آئی جی سندھ کی تبدیلی کا فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا ہے جس کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہوگیا ہے۔ مشتاق مہر آئی جی سندھ سے پہلے آئی جی ریلوے پولیس تعینات تھے، انہیں کلیم امام کی جگہ آئی جی سندھ تعینات کیا گیا ہے جبکہ کلیم امام کو آئی جی موٹروے پولیس بنادیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ کچھ ماہ سے سندھ حکومت آئی جی کلیم امام کی تبدیلی کیلئے کوششیں کر رہی تھی، سندھ حکومت نے ان کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کردی تھیں تاہم اس کے باوجود انہیں عہدے سے نہیں ہٹایا گیا تھا۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /علاقائی /سندھ /کراچی