ملتان سلطانز سے میچ ہارنے کی اصل وجہ کیا تھی؟کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز نے بتا دیا

ملتان سلطانز سے میچ ہارنے کی اصل وجہ کیا تھی؟کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز نے ...
 ملتان سلطانز سے میچ ہارنے کی اصل وجہ کیا تھی؟کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز نے بتا دیا

  



ملتان(ڈیلی  پاکستان آن لائن)کراچی کنگز ٹیم کے کوچ ڈین جونز نےکہا ہے کہ بیٹنگ،فیلڈنگ اور باؤلنگ تینوں ملتان سلطانز سے میچ ہارنے کی وجوہات بنیں،کیچ کیوں چھوڑے گئے؟یہ ٹیم سے پوچھوں گا۔

پی ایس ایل سیزن فائیو کے دسویں میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کراچی کنگز ٹیم کے کوچ ڈین جونز   کاکہنا  تھا کہ بیٹنگ،فیلڈنگ اور باؤلنگ تینوں ملتان سلطانز سے میچ ہارنے کی وجوہات بنیں،کیچ کیوں چھوڑے گئے؟یہ ٹیم سے پوچھوں گا۔شرجیل خان سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ شرجیل خان اچھا کھیل رہے ہیں،باؤلر عمرخان کو اگلے میچ میں چانس دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آبادجارہے ہیں،اگلے میچ سے قبل مزید ٹریننگ کریں گے اور اچھی پرفارمنس دیں گے۔ڈین جونز نے کہا کہ ملتان میں کراؤڈ بہت زیادہ تھا،جس پر وہ خوش ہیں،آئندہ ایڈیشن میں ملتان میں زیادہ میچز ہونے چاہیں۔

واضح  رہے کہ  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کےدسویں میچ میں ملتان سلطانز نے بلے بازوں اور باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت کراچی کنگز کو 52 رنز سے شکست دیدی ہے۔کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر ملتان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے،ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی پوری ٹیم 17 اوورز میں 134 رنز بنا کر ہی ڈھیر ہو گئی۔

مزید : PSL /PSL News Update