لاہور قلندرز نے حارث رﺅف کو ٹیم سے نکال دیا مگر کیوں اور ان کی جگہ کون کھیلے گا؟ شائقین کیلئے بڑی خبر آ گئی

لاہور قلندرز نے حارث رﺅف کو ٹیم سے نکال دیا مگر کیوں اور ان کی جگہ کون کھیلے ...
لاہور قلندرز نے حارث رﺅف کو ٹیم سے نکال دیا مگر کیوں اور ان کی جگہ کون کھیلے گا؟ شائقین کیلئے بڑی خبر آ گئی

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف پاؤں کی انجری کے سبب لیگ کے آئندہ دو تین، میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گے اور ان کی جگہ سلمان ارشاد کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق حارث رؤف سیدھے پاؤں کی انجری کے سبب وہ پی ایس ایل کے آئندہ دو سے تین میچوں کیلئے دستیاب نہیں ہیں اور لاہور قلندرز نے کسی اور کھلاڑی کو سکواڈ کا حصہ بنانے کی درخواست کی تھی۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان، بازید خان، مرینہ اقبال، سمیر کھوسہ اور ڈاکٹر سہیل سلیم پر مشتمل ٹیکنیکل کمیٹی نے لاہور قلندرز کی درخواست کا جائزہ لینے کے بعد متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے سلمان ارشاد کے نام کی منظوری دیدی ہے جنہیں سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حارث رﺅف اسلام آباد یونائٹیڈ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے بعد سے اپنے دائیں پاﺅں کی ایڑھی میں درد محسوس کر رہے تھے لیکن ایم آر آئی اور سٹی سکین میں کسی قسم کے فریکچر کی نشاندہی نہیں ہوئی تاہم ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update