’اب چالان ہوا تو سوتن لے آﺅں گا‘ شوہر نے بیوی کو دھمکی دی تو کیا نتیجہ نکلا؟

’اب چالان ہوا تو سوتن لے آﺅں گا‘ شوہر نے بیوی کو دھمکی دی تو کیا نتیجہ نکلا؟
’اب چالان ہوا تو سوتن لے آﺅں گا‘ شوہر نے بیوی کو دھمکی دی تو کیا نتیجہ نکلا؟

  



دبئی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن) خواتین کی ڈرائیونگ کے حوالے سے بعض مردوں کی جانب سے ہمیشہ تحفظات کا اظہار کیا جاتا ہے ، بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ خواتین حادثات کا باعث بنتی ہیں جبکہ کچھ لوگ انہیں اناڑی تصور کرتے ہیں ، ان ’سازشی نظریات‘ میں کس حد تک صداقت ہے اس کے بارے میں حتمی رائے تو قائم نہیں کی جاسکتی لیکن اس حوالے سے آپ کو ایک دلچسپ قصہ ضرور بتایا جاسکتا ہے۔

یہ واقعہ متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کا ہے جہاں ایک آدمی اپنی بیوی کی ڈرائیونگ سے بہت تنگ تھا، اس کی بیوی گاڑی لے کر نکلتی اور آئے روز چالان کراکے گھر واپس لوٹتی۔ دبئی میں پاکستان کی طرز پر چالان نہیں ہوتے بلکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانے عائد کیے جاتے ہیں۔ روز روز کے چالان بھر بھر کر شوہر کی ’بس‘ ہوگئی تو اس نے اپنی بیوی کو ٹریفک قوانین کا پابند بنانے کادلچسپ طریقہ اپنایا۔

عرب میڈیا کے مطابق آدمی نے اپنی بیوی پر واضح کردیا کہ اگروہ آئے روز چالان کراتی رہی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہ چھوڑی تو وہ اس کے سر پر سوتن لا کر بٹھادے گا۔ یہ خبر سنتے ہی خاتون کے ہوش اڑ گئے اور اس نے ٹریفک قوانین کی ایسی پابندی شروع کردی کہ ماہر ڈرائیور بھی اس کی مہارت پر رشک کرنے لگے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس