سکھر میں بڑا حادثہ ،مسافر کوچ ٹرین کی زد میں آگئی ،ہلاکتیں

سکھر میں بڑا حادثہ ،مسافر کوچ ٹرین کی زد میں آگئی ،ہلاکتیں
سکھر میں بڑا حادثہ ،مسافر کوچ ٹرین کی زد میں آگئی ،ہلاکتیں

  



سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبہ سندھ میں روہڑی ریلوے پھاٹک پر مسافر کوچ ٹرین کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق روہڑی ریلوے پھاٹک پر افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، مسافر کوچ ٹرین کی زد میں آگئی، حادثے میں 30 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جائے گی۔

مزید : علاقائی /سندھ /سکھر