لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ ہو گا مگر کتنے بجے؟ زبردست خوشخبری آ گئی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ بارش کے باعث 12 اوورز تک محدود کر دیا گیا ہے جو اب 9 بج کر 55 منٹ پر شروع ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں بارش کے باعث لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ تاخیر کا شکار ہوا اور اب امپائرز نے گراﺅنڈ کا معائنہ کرنے کے بعد 12 اوورز تک محدود میچ کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا آغاز 9 بج کر 55 منٹ پر ہو گا۔
واضح رہے کہ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ آٹھ بجے شروع ہونا تھا تاہم راولپنڈی میں گزشتہ رات سے جاری بارش کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہوا۔ شام کے وقت کچھ دیر کیلئے بارش رکی اور وکٹ سے کور بھی ہٹائے گئے مگر ٹاس سے صرف آدھا گھنٹہ قبل ہی بادل پھر برسنا شروع ہو گئے جس کے باعث مزید تاخیر ہوئی۔