کورونا وائرس کا خدشہ، کھلاڑیوں کو ہاتھ ملانے سے روک دیا گیا

کورونا وائرس کا خدشہ، کھلاڑیوں کو ہاتھ ملانے سے روک دیا گیا
کورونا وائرس کا خدشہ، کھلاڑیوں کو ہاتھ ملانے سے روک دیا گیا

  



لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کی وجہ سے انگلینڈ کے فٹبال کلب نیوکیسل یونائیٹڈ نے کلب میں لوگو ں کو آپس میں ہاتھ ملانے سے روک دیا۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیو کاسل یونائیٹڈ کے منیجر سٹیو بروس نے بتایا کہ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کلب کے کھلاڑیوں کے آپس میں ہاتھ ملانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔سٹیو بروس نے بتایا کہ یہاں ایک رسم ہے کہ صبح کلب آنے کے بعد سب ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے ہیں لیکن اب ہم نے ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد اس پر پابندی عائد کردی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم بھی باقی لوگوں جیسے ہی ہیں لیکن شکر ہے کہ ہمیں یہاں ایک ماہرڈاکٹرمل گئے ہیں جو ہمیں آگاہ کرتے رہیں گے کہ ہمیں کیا کرتے رہنا ہے؟ہم بھی بس باقی تمام لوگوں کی طرح ٹی وی سے چپکے رہتے ہیں، دیکھتے ہیں کہ کیا ہورہا ہے اور بس دعا کرتے ہیں کہ اس وائرس سے ملک میں صورتحال مزید بدتر نہ ہو۔

خیال رہے کہ چین سے پھیلنے والے اس پراسرار کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہونے والےسپورٹس ایونٹس بھی بہت متاثر ہورہے ہیں۔یووینٹس اور انٹر میلان کے درمیان کھیلےجانے والا میچ ان میں سے ایک ہے جو اٹلی میں کورونا وائرس کی وجہ سے بند دروازوں کے پیچھے کھیلا جائے گا۔اس کے علاوہ سوئس گورنمنٹ نے بھی  اعلان کیاکہ ملک میں منعقد ہونے والے تمام ایونٹس منسوخ کردیے ہیں جن میں 1 ہزار سے زائد افراد نے حصہ لینا تھا۔اس کے علاوہ سائیکلنگ میں اطالوی ٹیم کے دو سٹاف ممبران میں وائرس کی تصدیق کے بعد متحدہ عرب امارات ٹور معطل کردیا گیا ہے۔

مزید : کھیل