قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کے حوالے سے انتہائی افسوسناک خبر آ گئی

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کے حوالے سے انتہائی افسوسناک خبر ...
قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کے حوالے سے انتہائی افسوسناک خبر آ گئی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف انجری کے باعث آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2020 سے باہر ہوگئی ہیں،ایونٹ کے دوران انگلینڈ کے خلاف میچ میں بسمہ معروف کے دائیں انگوٹھے میں فریکچر ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف انجری کے باعث آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی ہیں،بسمہ معروف ہفتہ کو پاکستان ویمنز سکواڈ کے ہمراہ سڈنی روانہ ہوں گی جہاں کرکٹ آسٹریلیا کے آرتھوپیڈک سرجن اُن کی سرجری کریں گے،پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ آج کینبرا میں کھیلا گیا، میچ میں انگلینڈ نے42رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔پی سی بی نے بسمہ معروف کی جگہ ناہیدہ خان کا نام بطور متبادل کھلاڑی تجویز کیا ہے، ناہیدہ خان کے نام کی منظوری ایونٹ ٹیکنکل کمیٹی دے گی۔ بسمہ معروف کی عدم موجودگی میں جویریہ خان ایونٹ میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گی۔انگلینڈ کے خلاف میچ میں بسمہ معروف نے 4 رنز سکور کیے تھے۔ میچ میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم 159 رنز کے تعاقب میں 116رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔ایونٹ میں پاکستان کی ٹیم اپنا  اگلامیچ جنوبی افریقہ کےخلاف کھیلے گی،ایونٹ کےسیمی فائنل میں رسائی کےلیےپاکستان کو جنوبی افریقہ اور پھر تھائی لینڈ کےخلاف میچ میں ہرصورت کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

مزید : کھیل