چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کرکے واپس آنے والے صدرِ مملکت کو وفد سمیت 14 روز کیلئے قرنطینہ کردیا گیا

چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کرکے واپس آنے والے صدرِ مملکت کو وفد سمیت 14 روز ...
چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کرکے واپس آنے والے صدرِ مملکت کو وفد سمیت 14 روز کیلئے قرنطینہ کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

الانباتار (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کے بعد چین کا دورہ کرنے والے منگولین صدر کو ان کے وفد سمیت 14 روز کیلئے قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق منگولیا کے صدر بتولگا خلتما وہ پہلے غیر ملکی سربراہ ہیں جنہوں نے کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کے بعد چین کا دورہ کیا ہے، وہ وزیر خارجہ سوتباتار دامدین اور دیگر سینئر حکومتی اہلکاروں کے ہمراہ جمعرات کو چین پہنچے تھے ۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کی کیانگ سے ملاقاتیں کی تھیں۔
چین کا دورہ مکمل کرنے کے بعد منگولین صدر اپنے وفد کے ہمراہ وطن واپس پہنچے تو انہیں سارے وفد سمیت قرنطینہ کردیا گیا۔ منگولیا کے سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر ، وزیر خارجہ سمیت چین جانے والے سینئر حکومتی عہدیداروں کو 14 روز کیلئے الگ تھلگ رہنا ہوگا۔
خیال رہے کہ منگولیا چین اور روس کے درمیان گھرا ہوا ملک ہے جو وسیع صحراﺅں پر مشتمل ہے، دنیا کے بڑے فاتحین میں شامل چنگیز خان کا تعلق اسی جگہ ہے، منگولیا کو کسی بھی طرف سے سمندری سرحد نہیں لگتی جس کی وجہ سے اسے ’لینڈ لاکڈ کنٹری‘ کہا جاتا ہے۔