اب ہر پراپرٹی ڈیلر کو ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہونا پڑے گا

 اب ہر پراپرٹی ڈیلر کو ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہونا پڑے گا
 اب ہر پراپرٹی ڈیلر کو ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہونا پڑے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیوکاکہناہے کہ اب ہر پراپرٹی ڈیلر کو ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہونا پڑے گا ،یہ رجسٹریشن ایف اے ٹی ایف کے بنیادی تقاضوں میں سے ایک ہے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع ایف بی آر کے حوالے سے کہاہے کہ 22 ہزار پراپرٹی ایجنٹس کو نوٹس موصول ہو گئے،تمام پراپرٹی ایجنٹس کو تشکیل شدہ ویب سائٹ پرآن لائن رجسٹرہونا ہوگا،ذرائع کاکہناہے کہ رجسٹریشن کا مقصد مشکوک بینک ترسیلات کا سراغ لگانا ہے،رجسٹرڈ ایجنٹس کوکلائنٹ کامکمل پروفائل ٹیکس حکام کو پیش کرناہوگا۔
ایف بی آرکاکہناہے کہ ان پروفائلز سے کیش اورترسیلات کے ذرایعے رقم کی منتقلی کا سراغ لگایاجائے گا،رقوم کی منتقلی کی بنیاد پر منی لانڈرنگ اورتخریبی فنانسنگ کاپتہ چلایاجائے گا۔