پی ڈی ایم کوملکی ترقی عزیز نہیں، ذاتی مفادات کاتحفظ چاہتی ہے، عثمان بزدار

پی ڈی ایم کوملکی ترقی عزیز نہیں، ذاتی مفادات کاتحفظ چاہتی ہے، عثمان بزدار
پی ڈی ایم کوملکی ترقی عزیز نہیں، ذاتی مفادات کاتحفظ چاہتی ہے، عثمان بزدار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کاکہناہے کہ اپوزیشن ملکی مفادات کے مخالف ایجنڈے پرچل رہی ہے،پی ڈی ایم کوملکی ترقی عزیزنہیں،ذاتی مفادات کاتحفظ چاہتی ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ملکی معیشت درست ٹریک پرآچکی ہے،عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کے سفر کیلئے ٹیک آف کرچکاہے،ان کاکہناہے کہ کوروناکے باوجودکاروباری سرگرمیوں میں تیزی آرہی ہے،عوام ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں، افراتفری نہیں۔

عثمان بزدار نے کہاکہ اپوزیشن عناصرانتشارپھیلاکرترقی کوروکنے کے درپے ہیں،موجودہ حالات میں افراتفری کی سیاست کی رتی بھربھی گنجائش نہیں،انہوں نے کہاکہ انتشارکی سیاست کرنیوالوں کوہوش کے ناخن لینے چاہئیں،عوام عاقبت نااندیش عناصرکے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -