اے این پی کے ترجمان کو اغوا کے بعد قتل کرنے والا ملزم پکڑا گیا، یہ کون ہے؟ ایسا انکشاف کہ سیکیورٹی اداروں کے ہوش اڑ گئے

اے این پی کے ترجمان کو اغوا کے بعد قتل کرنے والا ملزم پکڑا گیا، یہ کون ہے؟ ...
اے این پی کے ترجمان کو اغوا کے بعد قتل کرنے والا ملزم پکڑا گیا، یہ کون ہے؟ ایسا انکشاف کہ سیکیورٹی اداروں کے ہوش اڑ گئے

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) کے ترجمان اسد خان اچکزئی کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم لیویز فورس کا اہلکار ہے جس نے اسد اچکزئی کو اغوا کے بعد قتل کیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ (ڈی آئی جی) کے مطابق اسد اچکزئی کی لاش کوئٹہ کے علاقے نوحصار سے برآمد ہوئی تھی۔ انہیں پانچ ماہ قبل ایئر پورٹ روڈ سے اغوا کیا گیا تھا۔ ان کے قتل میں ملوث ملزم  کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم اسرار لیویز کا سپاہی ہے جو ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ ملزم سے اسد اچکزئی کی  گاڑی بھی برآمد ہوئی ہے۔ ملزم نے سیاسی رہنما کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

ڈی آئی جی کے مطابق اسد اچکزئی نے ملزم لیویز اہلکار کو پانچ ماہ قبل اپنی کار میں لفٹ دی تھی ۔ ملزمان نے انہیں پانچ ماہ قبل ہی قتل کرکے لاش کو کھائی میں پھینک دیا تھا۔  

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -