سعودی عرب پر ایک ہی دن میں دوخطرناک حملے، بڑی خبر آگئی

سعودی عرب پر ایک ہی دن میں دوخطرناک حملے، بڑی خبر آگئی
سعودی عرب پر ایک ہی دن میں دوخطرناک حملے، بڑی خبر آگئی
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف برسرِ پیکارسعودی اتحاد نے کہا ہے کہ انہوں نے ہفتے کے روز سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر حوثی باغیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنایا ہے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب کے جنوبی شہروں پر حملے کیلئے بھیجے گئے چھ ڈرونز کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری ٹیلی ویژن پر چلنے والے سعودی اتحاد کے بیان کے مطابق جزان اور خمیس مشیط میں عام شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کیلئے ڈرون بھیجے گئے تھے جنہیں تباہ کردیا گیا ۔

اس کے علاوہ حوثی باغیوں نے دارالحکومت ریاض پر بیلسٹک میزائل بھی داغا جس کو راستے میں ہی تباہ کردیا گیا۔ روئٹرز کے مطابق میزائل کے ملبے سے ریاض میں ایک گھر کو نقصان پہچا ہے تاہم کوئی ہلاکت یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -