اٹارنی جنرل آف پاکستان کورونا کی کون سی نئی قسم کا شکار ہوگئے؟ پریشان کن خبر آگئی

اٹارنی جنرل آف پاکستان کورونا کی کون سی نئی قسم کا شکار ہوگئے؟ پریشان کن خبر ...
اٹارنی جنرل آف پاکستان کورونا کی کون سی نئی قسم کا شکار ہوگئے؟ پریشان کن خبر آگئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اٹارنی جنرل خالدجاوید کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،اٹارنی جنرل میں سارس کوویڈ2 کی تشخیص ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید بھی عالمی وباکورونا وائرس کاشکار ہو گئے، کورونا مثبت آنے کے بعد اٹارنی جنرل نے خود کو آئسولیٹ کرلیاہے اور ڈاکٹرز ان کی دیکھ بھال کررہے ہیں ۔

خیال رہے کہ سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پرسپریم کورٹ کل اپنی رائے دے گی،اس حوالے سے اٹارنی جنرل ،چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی اور تمام ایڈووکیٹ جنرلز سمیت دیگر اہم شخصیات اور اداروں کو نوٹسزجاری کئے گئے ہیں۔کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ممکن ہے کہ اٹارنی جنرل کل کی سماعت میں ذاتی حیثیت میں پیش نہ ہوسکیں۔ممکن ہے کہ اٹارنی جنرل کیلئے ویڈیو لنک کے ذریعے انتظامات کئے جائیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -کورونا وائرس -