چیئرمین پی سی بی کا کلبز کی رجسٹریشن کا عمل شروع کرنے کا اعلان لیکن کب سے؟

چیئرمین پی سی بی کا کلبز کی رجسٹریشن کا عمل شروع کرنے کا اعلان لیکن کب سے؟
چیئرمین پی سی بی کا کلبز کی رجسٹریشن کا عمل شروع کرنے کا اعلان لیکن کب سے؟
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی  نے یکم مارچ سے کلبز کی رجسٹریشن کا عمل شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

پی سی بی حکام کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ  چھ کرکٹ ایسوسی ایشن بورڈز کے ممبرز کا اعلان ہوگیا ہے، کرکٹ ایسوسی ایشنز کے 90  سے  100 کوچز چاہئیں، بورڈ سب سے پہلے اپنے چیف ایگزیکٹو کا تقرر کریں گے،یکم  مارچ سے کلبز کی رجسٹریشن شروع ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں سکول کرکٹ ختم ہوگئی ہے، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ان کیلئے سپانسر ڈھونڈیں، اس کے علاوہ ریجنز کو بھی خود کفیل بنائیں گے تاکہ وہ اپنے سپانسرز کے ساتھ مل کر اپنے معاملات چلا سکیں۔

مزید :

کھیل -