آپ اور وسیم خان میں اختلافات ہیں؟ صحافی کے سوال پر چیئرمین پی سی بی نے دلچسپ جواب دے دیا

آپ اور وسیم خان میں اختلافات ہیں؟ صحافی کے سوال پر چیئرمین پی سی بی نے دلچسپ ...
آپ اور وسیم خان میں اختلافات ہیں؟ صحافی کے سوال پر چیئرمین پی سی بی نے دلچسپ جواب دے دیا
سورس:   Screen Grab

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی بی سی ) احسان مانی نے واضح کیا ہے کہ ان کے اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں۔

پی سی بی حکام کی پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے چیئرمین پی سی بی سے سوال کیا کہ ’ آپ اور وسیم خان کے تعلقات ٹھیک نہیں ہیں ۔‘ ابھی صحافی کا سوال پورا بھی نہیں ہوا تھا کہ وسیم خان نے ہنستے ہوئے چیئرمین پی سی بی سے ہاتھ ملایا اور اس کے بعد دونوں نے اپنے ہاتھ سینیٹائز کیے۔ 

اس سوال پر چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ اس قسم کی باتیں میڈیا میں آتی ہیں، پتہ نہیں کون چھاپتا ہے، یہ بدقسمتی ہے، میں تو چاہتا ہوں کہ یہ مزید تین سال بھی اپنے عہدے پر رہیں۔

مزید :

کھیل -