محمد حفیظ کے کنٹریکٹ کا معاملہ، پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو نے اندر کی بات بتادی

محمد حفیظ کے کنٹریکٹ کا معاملہ، پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو نے اندر کی بات بتادی
محمد حفیظ کے کنٹریکٹ کا معاملہ، پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو نے اندر کی بات بتادی
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )  کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ ان کے محمد حفیظ کے ساتھ کوئی اختلافات نہیں ہیں بلکہ انہیں کارکردگی کی بنا پر کنٹریکٹ دیا جا رہا تھا، محمد حفیظ نے خود ہی جون تک انتظار کرنے کا کہا ہے۔

پی سی بی حکام کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ ان کے محمد حفیظ کے ساتھ ان کے اچھے تعلقات ہیں، ان کی پرفارمنس پر انہیں کنٹریکٹ دے رہے تھے، فیصلہ یہی تھا کہ انہیں ایوارڈ دینا چاہیے،دنیا بھر میں اسی طرز سے کنٹریکٹ دیے جاتے ہیں،وائٹ بال کرکٹ کیلئے الگ کنٹریکٹ ترتیب دینا ہے۔

وسیم خان نے واضح کیا کہ انہیں محمد حفیظ کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے، انہوں نے خود جون تک انتظار کرنے کا کہہ دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ جائے گی اور اس کے بعد زمبابوے میں کھیلے گی۔ اس کے بعد ٹیسٹ چیمپیئن شپ ہوگی جس سے لڑکوں کو آرام کا موقع ملے گا۔ پھر دوبارہ چھ سے سات مہینے تک مسلسل ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پی سی بی نے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا تھا جس میں محمد حفیظ کو سی کیٹگری میں رکھا گیا  تھا تاہم کرکٹر نے اس پیشکش کو قبول کرنےسے انکار کردیا تھا۔

مزید :

کھیل -