عثمان خالد بٹ اور سدرہ نیازی کی شادی کی تصویر کی حقیقت سامنے آگئی

عثمان خالد بٹ اور سدرہ نیازی کی شادی کی تصویر کی حقیقت سامنے آگئی
عثمان خالد بٹ اور سدرہ نیازی کی شادی کی تصویر کی حقیقت سامنے آگئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شادی کے سٹیج سے پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار عثمان خالد بٹ اور اداکارہ سدرہ نیازی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تھیں جنہیں دیکھ کر ان کے مداح بھی حیران تھے اور سوال اٹھا رہے تھے کہ دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں یا پھر کوئی نیاپراجیکٹ آرہاہے، کچھ لوگوں نے تو مبارکبادیں دینا شروع کردیں ۔

اب اس پر بالآخر عثمان خالد بٹ نے خود ہی خاموشی توڑ دی اور بتایا کہ یہ ان کے آنے والے ڈرامے " چپکے چپکے" کا ایک سین  ہے جس میں ان کی شادی ہو رہی ہےاور مزاحیہ انداز میں بتایا کہ  میری شادی اتنی جلدی ہوئی کہ سب کچھ ایک ہی ٹیک میں کرلیاگیا۔ 

ایک سکرین شاٹ شیئرکرتے ہوئے عثمان خالد بٹ نے بتایا کہ میں حیران رہ گیا کہ میرے دوست اور عزیز و اقارب مجھے مختلف نیوز چینلز اور بلاگز کے سکرین شاٹس بھیج رہے ہیں، میری بہن نے کیک پر یہ پیغام لکھ کر بھیجا کہ کیا مجھے تمہاری کسی ایک شادی پر مدعو کیا جا سکتا تھا؟ جب انڈسٹری کے سینئرز اور رشتہ دار آپ کو مبارکباد دینا شروع کر دیں تو وضاحت ضروری ہے۔

یادرہے کہ تصاویر شیئرکرتے ہوئے مختلف سوشل میڈیا پیجچر نے بھی سوالات اٹھائے تھے اور ایک پیج  نے لکھا کہ "عثمان خالد بٹ اور سدرہ نیازی شادی کی ان تصاویر میں بہت خوبصورت لگ رہے ہیں لیکن اس کے پیچھے کیا کہانی ہےَ؟

مزید :

تفریح -