لاہور: بھتہ مانگنے اور پلاٹ پر قبضہ کی کوشش پر منشا بم اوربیٹوں کیخلاف مقدمہ درج

لاہور: بھتہ مانگنے اور پلاٹ پر قبضہ کی کوشش پر منشا بم اوربیٹوں کیخلاف مقدمہ ...
لاہور: بھتہ مانگنے اور پلاٹ پر قبضہ کی کوشش پر منشا بم اوربیٹوں کیخلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھتہ مانگنے اور زمین پر قبضہ کی کوشش پر منشا بم اوربیٹوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،اوورسیز پاکستانی سے بھتہ مانگنے اورپلاٹ پر قبضے کی کوشش پر مقدمہ درج کیا،پولیس نے پلاٹ پر قبضے کی کوشش ناکام بنادی ،ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق منشا بم کے بیٹوں ودیگر نے بیرون ملک مقیم جمیل کے پلاٹ پر قبضے کی کوشش کی ،پولیس کے مطابق منشا بم کے بیٹوں کی جانب سے شہری سے 20 لاکھ روپے بھتہ طلب کیاگیا،بھتہ نہ دینے پر پلاٹ پر قبضے کی کوشش کی گئی ۔
ایس پی صدر حفیظ الرحمان بگٹی کاکہناہے کہ قبضے کی کوشش کے دوران پلانٹ کی دیواریں مسمار کردیں،ملزمان پلاٹ پر بنے کمرے سے سامان بھی چوری کرکے لے گئے ۔
ایس پی کاکہناہے کہ سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر منشا بم کے بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،جمیل نامی شہری کو پلاٹ کا فوری قبضہ واپس دلا دیا گیا ۔