’کورونا نہیں بلکہ اس وجہ سے اس سال ایشیا کپ نہیں ہوگا ‘ چیئرمین پی سی بی نے مداحوں کو مایوس کن خبر سنادی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی کا کہنا ہے کہ اس سال ٹیسٹ چیمپیئن شپ کی وجہ سے ایشیا کپ نہیں ہوگا۔
پی سی بی حکام کے ساتھ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےاحسان مانی نے کہا کہ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کی وجہ سے اس سال ایشیا کپ کا انعقاد ناممکن ہے۔ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل جون میں ہوگا اور ایشیا کپ کی بھی یہی تاریخیں ہیں ، تاریخوں میں تضاد کی وجہ سے اس سال ایشیا کپ سال ناممکن ہوگا، ہوسکتا ہے کہ ایشیا کپ 2023 تک ملتوی ہوجائے۔
انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہوچکا ہے کہ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل نیوزی لینڈ اور انڈیا کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔