جے یو آئی رہنما کا قتل، مولانا فضل الرحمان بھی میدان میں آگئے

جے یو آئی رہنما کا قتل، مولانا فضل الرحمان بھی میدان میں آگئے
جے یو آئی رہنما کا قتل، مولانا فضل الرحمان بھی میدان میں آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ڈیموکریٹک(پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آبادمیں جے یو آئی کے رہنما کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت امن وامان قائم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے،اسلام آبادمیں سرعام نہتے شہریوں کوشہیدکرناافسوسناک ہے،حکومت قاتلوں کوگرفتارکرکے قرارواقعی سزادے۔
مولانا فضل الرحمان نے مفتی اکرام اللہ کے قتل پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے غم میں برابر کاشریک ہوں۔