پسند کی شادی کرنیوالے شوہر کے قتل کے بعد خاتون کے غائب ہونے کا معمہ حل ہوگیا

پسند کی شادی کرنیوالے شوہر کے قتل کے بعد خاتون کے غائب ہونے کا معمہ حل ہوگیا
پسند کی شادی کرنیوالے شوہر کے قتل کے بعد خاتون کے غائب ہونے کا معمہ حل ہوگیا

  

کراچی (ویب ڈیسک) کورنگی ضیاء کالونی میں گھر پر حملے کے بعد ملزمان کی جانب سے مقتول کی بیوی کو اغواء کرنے کا معمہ حل ہوگیا، اسے ملزمان اپنے ساتھ نہیں لے کر گئے بلکہ وہ  حملے کے بعد پڑوس کے گھر میں چھپ گئی تھی۔

پولیس کے مطابق محفوظ مقام پر پناہ لیے خاتون نے   اگلے روز اپنے کرائے دار کو فون کرکے بتایا۔فرزانہ کی مقتول سے دوسری اور پسند کی شادی تھی ،سابقہ شوہر سے اس کے تین بچے ہیں، فرزانہ کے مقتول شوہر کو اس کے سابقہ شوہر نے قتل کیا ہے کیونکہ اس کو شک تھا کہ عبدالستار نے بہلا پھسلا کر فرزانہ کو اس سے طلاق دلوائی ہے جبکہ قتل میں ملوث ملزم کی تلاش میں ٹیم کشمور روانہ کی جائیگی۔

یاد رہے کہ تین  روز قبل کورنگی ضیاء کالونی میں گھر پر حملے کے نتیجے میں سریوں کے وار سے عبدالستار جاں بحق جبکہ اسکی والدہ اور بہن زخمی ہوگئی تھی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -