آدمی کو گرل فرینڈ کو اپنے سامنے نچانے اور اس پر کرارے نوٹ نچھاور کرنے کا شوق، جب اسے پیسے نہ ملے تو ایسی حرکت کردی کہ پولیس بھی چکرا گئی

آدمی کو گرل فرینڈ کو اپنے سامنے نچانے اور اس پر کرارے نوٹ نچھاور کرنے کا ...
آدمی کو گرل فرینڈ کو اپنے سامنے نچانے اور اس پر کرارے نوٹ نچھاور کرنے کا شوق، جب اسے پیسے نہ ملے تو ایسی حرکت کردی کہ پولیس بھی چکرا گئی
سورس:   Pixahive

  

رائے پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں پولیس نے ایک ایسے چور کو گرفتار کیا ہے جو کرارے نوٹ چوری کرکے انہیں اپنی گرل فرینڈ پر نچھاور کیا کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم این کرشنا راجو ریڈی نامی ملزم نے کچھ روز پہلے سٹیٹ بینک آف انڈیا کی ایک برانچ سے ڈھائی لاکھ روپے کے نئے کرنسی نوٹ چوری کیے تھے۔ تحقیقات کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا تو اس نے انکشاف کیا کہ وہ یہ نوٹ اپنی گرل فرینڈ پر نچھاور کیا کرتا تھا۔’ میری گرل فرینڈ میرے سامنے بند کمرے میں ناچتی ہے اور میں اس پر نوٹ نچھاور کرتا ہوں۔‘

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 2011 میں زیورات کی ایک دکان میں بھی چوری کی تھی جس کی وجہ سے وہ جیل گیا تھا۔ جیل سے باہر آنے کے بعد اس نے ایک گاؤں کے بینک سے 2019 میں بھی نئے کرنسی نوٹ چرائے تھے۔  ملزم اتنا شاطر ہے کہ پہلے بینک کی پوری ریکی کرتا  اور پھر کارروائی ڈالتا۔ اس دوران وہ کسی اور کے نام پر رجسٹرڈ موبائل سم اور موٹر سائیکل استعمال کیا کرتا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -