ملک کا بڑامسئلہ غربت اور بے روزگاری ،وقت آگیا ہے پاکستان کو نئی بنیادپر کھڑا کیاجائے، احسن اقبال

ملک کا بڑامسئلہ غربت اور بے روزگاری ،وقت آگیا ہے پاکستان کو نئی بنیادپر کھڑا ...
ملک کا بڑامسئلہ غربت اور بے روزگاری ،وقت آگیا ہے پاکستان کو نئی بنیادپر کھڑا کیاجائے، احسن اقبال

  

شکرگڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کاکہناہے کہ عمران خان نے عوام کو دو وقت کی روٹی سے محروم کردیا ہے،ملک کا سب سے بڑامسئلہ غربت اور بے روزگاری ہے،وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو نئی بنیادپر کھڑا کیاجائے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق لیگی رہنما کاکہناتھا کہ پاکستان میں معیشت چل رہی تھی،سی پیک بن رہاتھا،ترقی کرتے ملک کوغربت، بےروزگاری کے حالات سے دوچارکردیاگیا،احسن اقبال نے کہاکہ بیورو کریٹ ملک کو اچھی طرح چلائیں تو ملک جنت بن سکتا ہے،تمام ادارے اپنے دائرے میں رہ کر اپنااپناکام کریں،پی ٹی آئی کی صفوں میں سودے بازی اورپیسوں کی گھن گرج ہے،انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کی جاری کردہ سینیٹ کی ٹکٹوں پر کوئی اعتراض نہیں ہوا،بلوچستان میں 70کروڑ روپے میں سینیٹ کا ٹکٹ بیچا گیا،بلوچستان میں پی ٹی آئی کے لوگ چیخ رہے ہیں کہ سینیٹ ٹکٹ بیچے گئے ،ثابت ہو گیاپی ٹی آئی کرپشن اورمافیاز کی جماعت ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -نارووال -